اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کا خاتمہ ابھی بہت دور ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے تمام ملکوں پر زور دیا کہ وہ خود ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے عوام کی صحت کا جامع طریقہ اپنائیں۔ جنیوا میں ورچوئل نیوز کانفرنس میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، اس لئے انہیں لگتا ہے کہ دنیا کو ڈبلیو ایچ او کے مشوروں کو اہمیت دینی چاہیے، کیونکہ عالمی ادارہ سائنس اور ثبوت کی بنیاد پر بات کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ خود ہی دیکھ سکتے ہیں جن ملکوں نے عالمی ادارہ صحت کے بتائے اصولوں کی پیروی کی وہ بہتر پوزیشن میں ہیں، یہ ممالک پر منحصر ہے کہ وہ اسے مسترد کریں یا قبول کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم متحد نہیں ہوئے تو وائرس کو شکست نہیں دی جاسکے گی، یہ تباہی پیدا کرتا رہے گا اور مزید جانیں ضائع ہوں گی۔
28 اپریل 2020 - 10:23
News ID: 1030959
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کا خاتمہ ابھی بہت دور ہے۔